کراچی :رضویہ سوسائٹی میں فائرنگ، ڈی ایس پی محسن رضا زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں فائرنگ ہوئی جس میں ڈی ایس پی محسن رضا زخمی ہوگئے ہیں۔ کراچی کے علاقے گل بہار تھانے کی حدود میں واقع رضویہ سوسائٹی میں ڈی ایس پی محسن رضا پر ان کے گھر کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

زخمی ڈی ایس پی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی محسن رضا کو پیٹ میں گولی لگی ہے،ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔