کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پر تشدد واقعات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور پیر کو 12 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ سرجانی ٹاون کے سیکٹر 7 میں فائرنگ کر کے زاہد نامی شخص کو قتل کردیا گیا، اورنگی ٹان کی کالی پہاڑی کے قریب فائرنگ کر کے سیاسی جماعت کے کارکن یاسین کو قتل کر دیا گیا۔
نیو کراچی میں پولیس کے معطل اے ایس آئی اعجاز کھوکھر اور کامران بندھانی کو قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا گیا۔ آگرہ تاج کالونی، میوہ شاہ قبرستان، نیو کراچی اور بنارس پل کے قریب فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کیا گیا۔ جبکہ مختلف علاقوں سے مزید تین افراد کی تشدد شدہ لاشیں بھی ملی ہیں۔