کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اور منیجر ، سابق چیف سلیکٹر حنیف خان کی اہلیہ جو گزشتہ دنوںانتقال کر گئیں تھیں ان کے ایصال ثواب کے لیے اور حنیف خان سے اظہار تعزیت کے لیے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس فردوس اتحاد ہاوس میں حاجی غلام محمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں حنیف خان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔
حنیف خان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جواررحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، اجلاس میں صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان ، سرپرست جاوید کیانی، سید فیاض حیدر، سینئر نائب صدر شاجہان خان، نائب صدر فاروق اعوان، نور احمد، میڈیا ایڈوائزر محمد ارشد، ایڈوائزر محمد عارف، جنرل سیکریٹری محمد اجمل،خزانچی اعجاز احمد،ممبر اجمل باجواہ، محمد منشاہ، آزاد کیانی، مختیار علی اور عابد عباسی نے شرکت کی۔