کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی انتھونی نوید نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور قیام امن کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا وقت کی ضرورت ہے ،سندھ حکومت صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر سندھ کو امن کا گہوارہ بنا نے کی جدو دجہد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔
وفد میں کراچی کے سیکریٹری محمد اجمل ،ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر عبدالمنان بلوچ ،فاروق نادر ،اعجاز احمد اور جمناسٹک پلیئر خالد بروہی شامل تھے ۔معائون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ انتھونی نوید نے کہاکہ سندھ حکومت اور وزارت کھیل شوٹنگ بال سمیت کھیل کے تمام شعبوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے وفد نے اپنے مسائل سے انتھونی نوید کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کرنے کی یقینی دہانی کرائی معائون خصوصی نے کہاکہ کھیل کے میدانوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا مکمل خاتمہ کرکے نوجوانوں کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے۔ جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر