کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس صدر کراچی ڈویژن حاجی غلام محمد خان کی صدارت میں مورخہ 25ستمبر2016ء بروز اتوار شام 5بجے فردوس اتحاد ہائوس (فردوس کالونی کراچی ) میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں کراچی کی 3زونز کی تشکیل ،کراچی چمپئن شپ کا انعقاد ،پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے انتخابات اور دیگر معاملات پر غور کیا جائیگا۔
ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پابندی وقت کے مطابق اجلاس میں شرکت کریں۔