کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے واحد اسپورٹس پلے گرائونڈ کورنگی میں شایان شان تقریب منعقد کی گئی جس میں با بائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اُن کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،نائب صدر فاروق اعوان ،صدارتی ایورڈ یافتہ فوٹو گرافر زاہد رحمانی اور دیگر کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم کی سالگر ہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد ارشد نے کہاکہ قائد اعظم کے فرمودات ایمان ،اتحاد اور تنظیم پر عمل کرکے ہی پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنا یا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو با بائے قوم کی سالگر ہ کے حوالے سے شایان شان تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے حاجی غلام محمد خان کو خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے اسپورٹس کے فروغ کے ساتھ با نیان قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور اور ہر یادگار دن پر کھیل کے ایونٹ کا انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی غلام محمد خان کو ہمت اور طاقت مزید عطا ء فرمائے اور وہ ہمارے مستقبل کے معماروں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کے ساتھ بانیان قوم کے ھوالے سے انہیں آگاہی فراہم کرتے رہیں۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن پر عمل کرکے مضبوط اور صحت مند پاکستان کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ برصغیر کے مسلمانوں پر قائد اعظم کا احسان ہے کہ انہوں نے ایک آذاد وطن کا تحفہ ہمیں دیا اب ہمارا فرض ہے۔
قائد کے پاکستان کو اُن کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں اس اپنے وطن کا نام اونچا کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق اعوان نے کہاکہ بحران اور مسائل کی اصل وجہ ہے کہ ہم قائد کے ویژن سے دور ہوچکے ہیں آج ہمیں قائد سے تجدید عہد کرنا ہوگاکہ ہم قائد کے پاکستان کو اُن کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے دنیا کا عظیم ملک بنا ئیں گے۔