کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے بے مثال خدمات پر اسپورٹس سیکریٹری سندھ محمد راشد کو قائد اعظم گولڈ میڈل دینے کا اعلان کر دیا۔ کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس سندھ محمد راشد کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت سندھ میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہوا۔
خصوصاً اُن کھیلوں کو جن کی آج تک سرپرستی نہیں کی جاتی تھیں اور ُن کھیلوں کو مسلسل نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں میں مایوسی پائی جاتی ہے محمد راشد کی دلچسپی اور کھیلوں کی سرپرستی کی بدولت آج سندھ کے ہر شہر اور گائوں اور دیہاتوں میں ملاکھڑا ،شوٹنگ بال ،ونجھ وٹی،کبڈی سمیت دیگر کھیل تیزی کے ساتھ فروغ پارہے ہیں اور کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔
سیکریٹری اسپورٹس سندھ محمد راشد کے سندھ میں اسپورٹس کے حوالے سے بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن نے انہیں قائد اعظم گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا ہے انشا اللہ اس حوالے سے شہر قائد میں سیکریٹری اسپورٹس سندھ محمد راشد کے اعزاز میں شایان شان استقبالیہ میں انہیں گولڈ میڈل دیا جائیگا ،استقبالیہ کے انعقاد کے اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کمال حکیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے کمیٹی کے اراکین میں محمد ارشد ،انفارمیشن آفیسر بلدیہ کورنگی۔محمد نسیم ،کے ڈی اے ۔عظمت اللہ خان ،نیشنل بنک۔عبدالرزاق ،فردوس اتحاد ۔شہلا معید ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ۔باران بلوچ ،سائیکلنگ اور عبدالناصر ،باسکٹ بال شامل ہیں۔