کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے علاقے فیروز آباد میں فائرنگ سے عرفان نامی شخص دم توڑ گیا۔ اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
لانڈھی منزل پمپ کے قریب سے وسیم نامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جبکہ ناظم آباد میں فائرنگ سے بھی ایک شخص مارا گیا۔
ادھر ابراہیم حیدری میں فائرنگ سے رفیق اور لیاری میرا ناکہ میں نامعلوم شخص دم توڑ گیا۔