کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Karachi Killing

Karachi Killing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

شہر قائد میں پرتشدد واقعات سلسلہ جاری ہے ، سپر ہائی وے انگارہ گوٹھ کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے ہیں ، پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اغواء کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور سر میں گولیاں ماری گئیں۔ سرجانی کے ڈی اے فلیٹس کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔

مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ، سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب فائرنگ سے فیصل نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی میں قبرستان سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ہے ۔ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ، لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔