کراچی(جیوڈیسک)نگران وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ میں انتخابات کے لئے متبادل سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزیراعلی ہاس کراچی میں امن وامان کے حوالے سے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا گیا۔
نگران وزیراعلی نے ہدایت کی کہ انٹیلی جنس شیئرنگ موثر بنا کر انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں پولنگ کے روز مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس بند رکھنے پر بھی غور کیا گیا۔
اس بارے میں حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق حکام کو بریفنگ بھی دی۔