وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر کی تبدیلی کا معاملہ آئندہ چند روز میں حل کردیا جائے گا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی منی پاکستان ہے اگر کراچی میں امن ہو گا تو معیشت کا پہیہ تیزی سے چلے گا۔ امن وامان کے حوالے سیان کا کہنا تھا کہ یہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے رینجرز طلب کرتی ہے کہ نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد کراچی کا دورہ کرینگے جہاں وہ گورنر سندھ اور وزیراعلی سے ملاقات کرینگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ چند روز میں گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ منظر عام پر آجائے گا۔