کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں نالوں کی صفائی کیلئے فوری طور پر 45 کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے، شہر میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے جاری اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے شہر میں موجود تمام نالوں کی فوری صفائی کیلئے احکامات جاری کئے اور اس کیلئے 45 کروڑ کے فنڈز بھی دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار کیا کہ نالوں میں پانی جمع ہونے کی آخر کیا وجہ تھی اور اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔