کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے سندھ کا رخ کرسکتی ہیں جس کے باعث آج سے 25 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں 25 اور 26 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب، بلوچستان اورکشمیر کے بعض علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔