کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کیلئے بند

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئے، جواب دوبارہ کل صبح 8 بجے سے کھلیں گے، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے جشن عیدمیلاد نبی کے موقعے پر سی این جی کی بندش کو فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے سے لیکر منگل کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے، ترجمان سوئی سدرن گیس نے بتایا کی گھریلو صارفین کی سہولت کے پیش نظر سی این جی ایسوسی ایشنز اور سوئی سدرن گیس نے سی این جی بندش کے شیڈول پر نظر ثانی کی ہے، جس کے تحت ہر 48 گھنٹے بعد ایک دن کے لئے سی این جی کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔

سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے جشن عیدمیلاد نبی کے موقعے پر سی این جی کی بندش کو فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی کی بندش کے باعث جشن عید میلاد نبی کے موقعے پر نکالے جانے والی ریلیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔