کراچی (جیوڈیسک) سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے بند رہنے کے بعد صبح آٹھ بجے کھل گئے، پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد آج صبح آٹھ بجے کھل گئے۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں پمپس کھلنے سے پہلے ہی لگی ہوئی تھیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے لوڈ مینجمنٹ کے تحت منگل کی صبح آٹھ بجے سے بدھ کی صبح آٹھ بجے تک سی این جی پمپس کو گیس کی فراہمی بند کر رکھی تھی تاہم چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔