کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم

Double Riding

Double Riding

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے 8 سے 10 محرم کے دوران کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائدکی تھی۔ اب یہ تین روزہ پابندی منگل کی رات 12 بجےختم ہوگئی۔

دریں اثنااسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ دونوں شہروں میں 9 سے 11 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائدکی گئی ہے۔