کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں اسکول و کالجز کے لیے موسم گرما کی تعطیلات میں 7 دن کی توسیع کردی۔
سندھ حکومت نے صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات میں 7 دن کی توسیع کردی ہے جس کے تحت اسکول و کالجز اب 11 اگست سے کھلیں گے۔ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تعطیلات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا۔ سیکریٹری تعلیم کے مطابق تعطیلات میں اضافہ ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔