سندھ (جیوڈیسک) سندھ حکومت کی غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم نا کام ہو گئی، چودہ دن میں ڈھائی کروڑ کی آبادی میں صرف سولہ ہتھیار ہی جمع کئے گئے۔ آج مہم کا آخری دن ہے۔
سندھ حکومت نے غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم ستائیس ستمبر کو شروع کی۔ یہ مہم پندرہ روز تک جاری رہی جس کو کامیاب بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی اشتہاری مہم چلائی گئی لیکن چودہ دن میں رضاکارانہ طور پر صرف سولہ ہتھیار جمع کرائے گئے۔
غیر قانونی ہتھیار گلبرگ، ڈیفنس، آرٹلری میدان، گذری، بغدادی، مومن آباد، عزیز آباد، جیکسن، اسٹیل ٹان، شاہراہ نور جہاں اور بن قاسم تھانے میں جمع کرائے گئے۔ ان میں 4 رائفلز، 5 شاٹ گن اور سات پستول شامل ہیں۔ جبکہ 202 گولیاں اور 8 میگزین بھی جمع کرائے گئے۔
کراچی میں پھیلی بدامنی اور ڈھائی کروڑ کی آبادی میں سے صرف سولہ ہتھیاروں کی واپسی حکومتی مہم کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔