سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی سمیت سندھ میں تین گھنٹے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جمعے کے روز دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل لاک ڈاون کے دوران نہ کوئی دکان کھلے گی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ چلےگی۔
لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے میں 22 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
بعدازاں صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں سختی کرتے ہوئے مساجد میں باجماعت پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ محدود کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔