کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ بھر میں نویں تا بارہویں تک تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھل چکے ہیں جس کے بعد نویں اور دسویں جماعت سے کالجوں تک کلاسوں کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔
صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر 21 ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعتوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کیا تھا جسے آج سے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق تمام اسکولوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا، بیمار طلبا یا اساتذہ اسکول نہیں آئیں گے جب کہ احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے والےاسکولوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پرائمری اسکول 30 ستمبر کو کھولے جائیں گے جب کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔