کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، صوبائی حکومت صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریگی۔

کراچی سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے اور نئی سڑکوں کے تعمیراتی پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر ایسوسی ایشن کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اس سلسلے میں 19 کروڑ روپے کی لاگت سے علاقے میں سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سائٹ لمیٹڈ میں ستر فیصد گھوسٹ ملازمین ہیں جو کام یہاں لیکن رات کو چوکیداری کہیں اور کرتے ہیں ۔انہوں نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے بارے میں بتایا کہ رینجرز پولیس اور حکومت میں کوئی اختلافات نہیں۔

شرجیل میمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپریشن سست روی کا شکار ہوگا نہ کسی صورت رکے گا، کیونکہ آپریشن کے لئے ایک اچھی ٹیم ہے جو خوش اسلوبی سے اپنا کام کررہی ہے۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنے تحفظات سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی کو ترقی یافتہ، ہتھیاروں سے پاک اور روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔