کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے قیدیوں کی بلڈ اسکریننگ رپورٹس کا نوٹس لے لیا، حیدر آباد اور نار اسینٹرل جیل میں قید ساڑھے سات فیصد قیدی ہیپاٹائٹس اے اور بی کے مریض نکلے، سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی جیلوں کے قیدیوں کی بلڈاسکریننگ کی رپورٹس جمع کرا دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد اور ناراسینٹرل جیل میں ساڑھے سات فیصد قیدی ہیپاٹائٹس اے اوربی کے مرض میں مبتلا پائے گئے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے معاملے پر آئی جی جیل خانہ جات سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی، چیف جسٹس نیجیل کے کھانے اورپانی کا لیبارٹری چیک اور جیلوں میں کچن اورباتھ رومز کو حفظان صحت کے مطابق بنانے کا بھی حکم دیا۔
جبکہ کچن کے عملے کی بلڈ اسکرینگ اور ویکسینیشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے تمام اقدامات کی نگرانی سیشن ججز سے کرانے کی ہدایت کر دی۔