کراچی (اسٹاف رپورٹر) کائنات کے وجود میں آتے ہی بقائے انسانیت کیلئے اور انسانوں کی فلاح کے لئے اللہ سبحان تعالیٰ نے انبیاء علیہ السلام اور اولیاء اکرام کو درجہ بدرجہ زمین پر بھیجا تاکہ اللہ رب العزت کے دین کو آسانی سے پہنچا یا جاسکے اور دین کی ترویج ہوسکے ان خیالات کا اظہار تحریک فروغ درود سلام انٹرنیشنل کے قائد علامہ حامد رضا مہروی نے جامع مسجد بخاری گلستان جوہر بلاک 12 میں محفل درود و سلام اور گیارہویں شریف کی ماہانہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا محفل میں ملک کے ممتاز ثناء خواں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کئے۔
اس موقع پر جامع مسجد بخاری ٹرسٹ کے چیئر مین الحاج عبدالعزیز مگسی ،سیکریٹری ملک الطاف ،حاجی محمد اسلم قریشی اور دیگر موجود تھے صاحبزادہ حامد رضا مہروی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ دنیا بھر میں دین فہمی ،درود پاک کی آگہی اور فروغ کے لئے تحریک فروغ درود و سلام انٹرنیشنل پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ پوری دنیا خصوصاً پاکستان کے چپے چپے میں درود پاک کا پیغام عام کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ عبادت ہے جو اللہ تعالیٰاپنے فرشتوں کے ساتھ خود فرماتے ہیںاور یہ وہ ذکر اور عبادت ہے جسے اختتام کائنات کے بعد بھی رب کریم اپنے فرشتوں کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کریم ۖ کا ذکر “ورفعنا لک ذکرک” کے فلسفہ کے تحت اس طرح بلند کیا جیسا کہ نبی کریم ۖ نے چاہا اور یہ ہی سبب ہے کہ مو منو پر درود کریم کو واجب کردیا گیا ہے نبی پاک نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود کریم کا ورد کریگا اس پر کیوں نہ جنت واجد ہو اور وہ زندگی میں جنت کا دیدار کرکے دنیا رخصت ہوگا ۔
صاحبزاہ حامد رضا مہروی نے محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کی اللہ تعالیٰ ہمیںکثرت سے درود و سلام کا ورد کرنے اور اسے فروغ دینے کی توفیق عطاے فرمائیں اس موقع پر ملک کی ترقی خوشحالی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔