کراچی (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔
وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے کیا گیا اور اب سے اسکولوں میں اسٹاف اور طلبہ و طالبات موبائل فون استعمال نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موبائل فون کے استعمال پر پابندی اسکولوں کے اوقات کار تک ہوگی جس پر اسکول انتظامیہ سختی سے عملدرآمد کرائے۔ واضح رہے کہ موسم سرما کی طویل تعطیلات کے بعد صوبے بھر کے اسکولوں میں آج سے دوبارہ تدریسی عمل شروع ہوگیا تاہم دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام اور اسکول انتظامیہ کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔