کراچی : سندھ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز 24 گھنٹے بعد کھل گئے

Karachi CNG

Karachi CNG

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز چوبیس گھنٹے بند رہنے کے بعد آج صبح آٹھ بجے کھل گئیسوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی چوبیس گھنٹے کے لئے بند کی گئی تھی۔

منگل کی صبح آٹھ بجے بند ہونے والے تمام سی این جی سٹیشنز آج صبح آٹھ بجے کھل گئے ہیں۔شہر میں چلنے والی ساٹھ فیصد سے زائد پبلک ٹرانسپورٹ سی این جی پر چلتی ہے،سی این جی کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔