کراچی : سندھ بھر کے سی این جی سٹیشن آج 24 گھنٹے کیلئے بند

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز چوبیس گھنٹے کیلئے بند ہو گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز کیلئے صبح آٹھ بجے سے منگل کی صبح آٹھ بجے تک گیس بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیڈول کے تحت بدھ اور جمعہ کو بھی صبح آٹھ بجے سے سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رکھی جائے گی۔ سی این جی کی بندش سے پہلے فِلنگ سٹیشنز پر پبلک ٹرانسپورٹ اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔