کراچی: سندھ بھر میں آج صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشن بند

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح 8 بجے سے 48 گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے ہفتے کی صبح آٹھ بجے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق 48 گھنٹے تک سی این جی کی بندش کا فیصلہ مختلف گیس فیلڈ سے گیس پریشر میں کمی کے باعث کیا گیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔