کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب پولیس موبائل پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا، جو پھٹ نہیں سکا، جس کے بعد جوابی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے عمران عرف عمر خطاب اور ابو طارق کا تعلق تحریک طالبان سوات سے جبکہ قاری شہاب عرف زاہدللہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔