کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شہر کی صورت حال پر ڈی رینجرز سندھ کی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبار ک میں سیکیورٹی کی حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے شہرمیں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال میں رینجرز کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ ڈی جی رینجرز کی جانب سے بازاروں، شاپنگ سینٹرز اور دیگر مقامات کے اطراف حفاظت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا غیر قانونی طور پر کسی بھی سڑک کو بلاک کر نے نہیں دیا جائے گا۔ پارکنگ مافیا کو بھی کام کر نے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی اور پرائیویٹ سیکورٹی گارڈزکو بھی اسلحہ کی نمایش کی اجازت نہیں ہوگی،، نجی گارڈز اپنے ساتھ اسلحہ کا لائسنس رکھیں اور بھتا خوری اور دیگر جرائم کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔