کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے بیالیس ارکان کے دستخط سے اجلاس طلب کرنے کے لئے ایک درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جا رہی ہے۔
تاکہ ایوان میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بحث ہو۔ سندھ اسمبلی کے قوائد و ضوابط کے تحت ایم کیو ایم کی درخواست پر سپیکر اسمبلی کو درخواست ملنے کے چودہ روز کے اندر اجلاس طلب کرنا ہو گا۔