کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے چھ اضلاع کی 25 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی، تین لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے گڈاپ کی یونین کونسل چھ اور سات جبکہ بلدیہ کی یونین کونسل پانچ، چھ، سات اور آٹھ میں بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ اورنگی کی یونین کونسل تین ، چار، پانچ، سات، بارہ اور سائٹ کی یونین کونسل چار، پانچ اور چھ میں بھی مہم جاری ہے۔
گلشن اقبال کی یونین کونسل چار، سات اور آٹھ لانڈھی کی یونین کونسل تین، چار اور پانچ میں بھی بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ کورنگی کی یونین کونسل ایک، دو اور چھ جبکہ بن قاسم ٹاؤن کی یو سی ایک اور پانچ میں بھی مہم جاری ہے۔
ادھر سکھر اور دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
پولیو مہم میں سات سو بارہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ انہیں انگلیوں پر نشان لگانے والے مارکر فراہم نہیں کیے گئے۔