کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں پرانی تکرار پر چھریوں کے وار سے 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں پرانی تکرار پر تلخ کلامی ہوگئی جو کہ بڑھتے بڑھتے چھریوں کے استعمال تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے آپس میں رشتہ دار ہیں جن میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، زخمی ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت راشد ولد عبدلواحد،22 سالہ ابراہیم ولد محمد جمال اور 20 سالہ اسماعیل ولد جمال کے نام سے ہوئی،پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ واقعے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔