کراچی (اسٹاف رپورٹر) لعل اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ڈالمیا پر منعقدہ “آل کراچی ڈالمیا امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ “کا ٹائٹل غریب نواز فٹ بال کلب ڈالمیا نے اپنے نام کر لیا، فائنل معرکہ میں غریب نواز فٹ بال کلب ڈالمیا نے مد مقابل لیاری کی معروف ٹیم ینگ تغلق لیاری کا دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دیکر فائنل میں فتح حاصل کی ۔دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا غریب نواز کی جانب سے نواز جبکہ ینگ تغلق کی جانب سے سرفراز نے گول اسکور کئے تاہم پنالٹی ککس پر غریب نواز کلب نے کامیابی حاصل کی ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق ایم پی اے امان اللہ محسود سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے اصغر حسین بہاری ،آغا صدر الدین ،واجا کھو کھر ،راجہ قمرانی ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سرپرست اعلیٰ حاجی الیاس اعوان ،چوہدری اسحاق ،اکرم بلوچ ،نور بخش بلوچ ،با با جان ،آغا کمال الدین ،ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے اس موقع پر فٹ بال شائقین اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمانوں کی آمد پر ٹورنامنٹ آرگنائزر عابد مہر اور سیکریٹری شیخ عبدالرحمن نے مہمانوں کا پر تباک استقبال کیا اور انہیں اجرک کا تحفہ پیش کیا تقریب میں آغا موبائل کے مالک آغا کمال الدین نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو موبائل اور کیش انعامات دیئے ڈی ایف ایسٹ کے سرپرست اعلیٰ حاجی الیاس اعوان نے بھی اپنی جانب سے کھلاڑیوں کونقد انعامات تقسیم کئے مہمان خصوصی امان اللہ محسود نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی پیش کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے انہوں نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ جاری کردہ، میڈیا کوارڈینٹر