کراچی : معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں کے خاتمے کیلئے جلد تحریک کا آغاز ہو گا، زبیر صدیقی

Karachi

Karachi

کراچی : انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم محمد زبیر صدیقی نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی، اور اسکول ،کالجز اور جامعات میں رقص و سرور کی محفلیں منعقد کرنے کے خلاف پورے صوبے میں ایک مسلسل تحریک کا آغاز کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔

انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کی مجلس شوریٰ و عاملہ کے مشورے کے بعد نوابشاہ شہربمقام ملنگ مسجد میں بروز اتوار تاریخ 15 نومبر کے دن صوبے بھر کے تمام ڈویژن اور ضلعی ذمہ داران کا اجلاس بلایا گیا ہے، اس اجلا س میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے کر فحاشی و عریانی کے خلاف ایک تحریک کا آغاز کیا جا ئے گا، اس اجلاس میں اگلے سال کی پالیسی تمام ڈویژنل اور ضلعی ذمہ داران کو دی جائیگی۔

اس کے علاوہ ضلعی اور علاقائی سطح پر ذمہ داران سے رپورٹ طلب کی جائے گی۔جمعیت علما ء پاکستان کے رہنما ، اہل سنت کی عظیم شخصیت اور سابق ایم این اے علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم نبیل مصطفائی نے کہا کہ میڈیا اور فحش رسالوں نے بھی معاشرے کے بگاڑ میں اہم کردار ادا کیا ہے، آپ کسی بھی پاکستانی چینل کو اپنے بچوں اور نوجوان بیٹیوں کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

جہاں اور جس چینل پر دیکھیں ہمیں رقص و سرور، اور نیم عریاں لباس زیب تن کئے ہوئے ملک و قوم کی عزت یعنی عورت نظر آتی ہے، اس اجلاس میںصوبائی عاملہ کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
0311-0442922