کراچی، سہراب گوٹھ سے اسلحہ کی کھیپ برآمد، 2 دہشت گرد گرفتار

Ammunition Export

Ammunition Export

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ چھاپہ مار کر محرم الحرام میں ممکنہ دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے والے اسلحے کی کھیپ برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں قانون نافد کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حساس ادارے اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ کے علاقے میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے 2 کارندے زبیر احمد اور محمد علی کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے 17 دستی بم، 17 پستول، سائیلنسر اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان ٹرک کے ذریعے تخریب کاری کا سامان پشاور سے کراچی لا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان محرم الحرام میں بڑے پیمانے پر تباہی پھلانا اور دہشتگردی کی منظم کارروائیاں کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کے ملزمان اسلحہ کی ایک کھیپ پہلے ہی شہر میں پہنچا چکے ہیں جبکہ ایک کھیپ راستے میں ہے جس کو پکڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔