کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سہراب گوٹھ پل کے قریب 4 مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عدنان سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ پل کے قریب گاڑی میں جارہے تھے کہ 4 مسلح حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر عدنان جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ حملہ آور ملزمان با آسانی فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، جاں بحق ہو نے والے سب انسپکٹر کی لاش ضا بطے کی کاروائی کے لئے عباسی ھسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ مقتول کی گاڑی سچل تھانے منتقل کر دی گئی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔