کراچی (جیوڈیسک) سہراب گوٹھ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔
پولیس نے سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا تو دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد غیر ملکی اور وہ تخریب کاری، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
دہشت گردوں کو گروپ 10 سے 12 کارندوں پر مشتمل ہے۔ گروپ کے دیگر کارندوں کی تلاش کے لئے کارروائی جاری ہے۔