کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عمران شوکت کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے 30 بور پستول بھی ملی ہے۔ ملزم نے چکرا گوٹھ میں 2011 میں پولیس پر فائرنگ کی تھی۔

گرفتار ٹارگٹ کلر متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔