کراچی: سہراب گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب

Sohrab Goth

Sohrab Goth

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب مشترکہ کارروائی کی۔

جس کے دوران مغوی کو بازیاب کرالیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اغوا کارمقامی مسجد کا پیش امام ہے اور اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔