کراچی :سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو ہلاک

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی کراچی سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں ، فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، سہراب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک۔

کراچی میں فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا ، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو مارے گئے ، ایک مغوی بازیاب جبکہ ایک اغوا کار سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کورنگی کے اللہ والا ٹاؤن سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔

مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چالیس سال کے مغوی عبدالصمد کو بازیاب کرا لیا ۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔ اغوا کاروں نے اہل خانہ سے پندرہ لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

پولیس نے سلطان نامی اغوا کار کو گرفتار کرلیا جبکہ گروپ کا سرغنہ راشد اپنے تین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔ سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ڈکیت مارے گئے، تھانہ پاکستان بازار میں پولیس مقابلے کے دوران درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔