کراچی: سولجر بازار میں بینک لاکر توڑ کر لوٹ مار کرنیوالے تین ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں بینک لاکر توڑ کر لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد علی، شکیل احمد اور کاشف محمود شامل ہیں۔

ملزمان پانچ اور چھ اپریل کی درمیانی شب ملزمان لاکرز توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، پرائز بونڈ اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لوٹے ہوئے پرائزبونڈ، نقد رقم اور طلائی زیورات کا کچھ حصہ برآمد کیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔