کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق انہیں شکایت ملی کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ایک شہری سے لوٹ مار کی،جس کے بعد پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے۔
ملزمان متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے سولجر بازار سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل،اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔