کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی نیشنل اسپورٹس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت جنرل سیکریٹری سید نجم الحسن منعقد ہوا جس میں کلب کے سابقہ صدر زاہد حسین کے انتقال پر خالی ہونے والی صدارت کا چنائو عمل میں لایا گیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر جہانگیر حسین شاہ کو کلب کا صدر منتخب کیا گیا اجلاس میں کلب کے تمام عہدیداران ،ممبران اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نئے صدر جہانگیر حسین شاہ نے اپنے انتخاب پر تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ سابق صدر مرحوم زاہد قریشی کے ادھورے مشن کو مکمل کیا جائیگا۔
انہوں نے مرحوم زاہد قریشی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی کا طویل حصہ فٹ بال کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے وقف کیا اللہ تعالیٰ انہیں ان کی نیک کاموں کی بدولت جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔