کراچی : کے ایم سی کے ایڈمنسٹر یٹر لیئق احمد نے اس عزم کا اطہا ر کیا ہے کہ وہ کراچی میں کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنگے اور جس طرح سیکریٹر ی کھیل کی حیثت سے کھیل اور کھلاڑی کی خدمت کی ہے وہ سلسلہ کے ایم سی میں بھی جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج اپنے دفتر میں پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسو سی ایشن ، فردوس اتحاد اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سے ملاقات میں کیا لیئق احمدنے کیا کہ کے ایم سی نے ہر ادوار میں کھلاڑیوں کی خدمت کی ہے اور ملک کو نامور کھلاڑی مہیاکئے ہیں اور میر ی خواہش ہے کہ مین جب تک اس منصب پر ہوں
کراچی کے نوجوانوں کو کھیل کی بھر پور سہولیات مہیا کروں تاکہ ایک مرتبہ پھر کراچی سے اصلاح الدین ، جاوید میانداد ، اقبال قاسم اور وسیم باری جسے کھلاڑی پیدا ہوں انہوں نے غلام محمدخان کی درخواست پر کراچی کے کھیل کے میدانوں کا جوکے ایم سی کی ملکیت ہیں ان کا تفصیلی دورہ کرنے کاجلد ہی وعدہ کیا قبل ازیں غلام محمدخان نے یہ منصب سنھبالنے پر مبار کباددی اور کہا کہ کے ایم سی میں کرکت کی طرح فٹبال ، ہاکی ، شوٹنگ بال اور باکسنگ ٹیموں کو جوناگزیروجہ پر بند کردی گئی ہیں
انکوبحال کیا جائے اور خصوصاً کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر نوکی جائے جبکہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کی تکمیل جلداز جلد کی جائے شہر کانامور آرام باغ باسکٹ بال کورٹ اور کشمیر روڈ باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر نوکی جائے غلام محمدخان نے ان سے درخواست کی کہ وہ ان کے اعزاز میں دئے جانے والے استقبالئے میں جس میں شہر قائد کی متعدد ایسوسی ایشن شامل نگی شریک ہون جو انہوں نے قبول کرلی غلام محمدخان نے اس استقبالئے کے لئے محمداسلم خان ، محمدنسیم ، محمدارشد ، عظمت اللہ خان ، محمداجمل ، شہلامعیداور عبد الرزاق پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جواستقبالئے کے انتظامات کرے گی