کراچی (جیوڈیسک) مزاحیہ اداکار رف لالہ نے کہا ہے کہ مجھے سیمت بہت سے فنکارون کو تھیٹر سے ہی شہتر ملی مگر اب کراچی میں اسٹیج ڈراموں کا نہ ہونا ہم سب کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، رف لالہ کا کہنا تھا ۔
کہ شہر میں عوامی کمرشل تھیٹر کے حالات خراب ہیں ایک طویل عرصہ سے اس کی بہتری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں یہ ٹھیک ہے کہ اس میں ہماری کوتاہیاں ہیں لیکن ہم نے اس سے یہ سبق سیکھا ہے کہ تھیٹر کی کامیابی کے لیے اچھے اور معیاری تھیٹر کے فروغ کی ضرورت ہے۔