کراچی : ماڑی پور روڈ پر گاڑی الٹ گئی، 6 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ماڑی پور روڈ پرگاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڑی پور روڈ پر ٹاور سے شیر شاہ کی جانب جاتے ہوئے گاڑی الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد زخمی ہوگئے، جنھیں زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔