کراچی : ماڑی پور روڈ پر شدید احتجاج، مسلح افراد کی پولیس، رینجرز پرفائرنگ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں بے امنی کے خلاف ماڑی پور روڈ پر احتجاج جاری ہے، احتجاج کے دوران مسلح افراد کی جانب سے پولیس اور رینجرز پر مظاہرین کی فائرنگ بھی کی گئی ،دوسری جانب مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ، ہوائی فائرنگ اور واٹر کے نن کا استعمال بھی جاری ہے، مظاہرین کے جانب سے کچھ دیر کے لئے پولیس کو پیچھے سے بھی دھکیل دیا تھا، تاہم پولیس نے نئی حکمت عملی کے تحت دوبارہ آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے۔

لیاری کے علاقے ماڑی پور میں صبح سے احتجاج جاری لیکن آج مارنے والے ایک نوجوان کی نمازجنازہ کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں پر فائرنگ کردی،جس کے بعد پولیس اہل کار احتجاج والی جگہ سے پیچھے ہٹ گئے،اِس موقع پر مظاہرین نے سادہ لباس میں موجود ایک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا، قریب گھروں کی چھتوں سے مسلح افراد پولیس، ذرائع اور ایمبولینسز پر فائرنگ کررہے ۔مسلح افراد کی جانب سے بکتر بند گاڑی پر بھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی ساوتھ طارق دھاریجو بھی مظاہرین سے مذاکرات کیلئے بکتر بند میں گئے لیکن ان پر بھی فائرنگ کی گئی۔ احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ صبح سے بند ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ چکی ہیں، ڈرائیورز وہاں انتظار میں بیٹھے تھے تاہم فائرنگ کے بعد ڈرائیورز گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ اِس وقت بھی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری ہے۔دوسری جانب پولیس نے آگرہ تاج اور بہار کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گلیوں میں قائم مورچے مسمار کر دیئے ہیں، تاہم مسلح افراد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔