کراچی کی صورتحال، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 3 ستمبر کو طلب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی صورتحال سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس تین ستمبر کو طلب کرلیا گیا، پرویز رشید کہتے ہیں کراچی میں امن قومی ضرورت ہے، غفلت کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کراچی میں ہو گا، اجلاس میں کراچی کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

آئی جی سندھ اور دیگر اداروں کے سربراہان کابینہ کو بریفنگ بھی دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ بھی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہونگے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے تحفظات بھی دور کئے جائینگے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، رینجرز اور وفاقی ادارے سندھ حکومت کی مدد کرینگے۔