کراچی کی صورتحال پر مزید تاخیر کی گنجائش نہیں: پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ کراچی کی صورتحال پر اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں جلدی فیصلے کرنا ہونگے۔ ذرائع سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ اسے مزید بگڑنے سے بچانے کے لئے جلد فیصلے کیے جائیں۔

کراچی کی روشنیوں اور معاشی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے ابھی تک یہی فیصلہ کیا گیا ہے کراچی میں صوبائی لا انفورسمنٹ ایجنسیوں اور وفاقی اداروں کی معلومات کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال پر کابینہ کا خصوصی اجلاس تین ستمبر کو کراچی میں بلا لیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کو کراچی میں موثر کارروائی کے لئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کی چھتری فراہم کرے گی۔ وفاقی ایجنسیوں کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا مہاجر ری پبلکن آرمی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے رپورٹ سے دستبرداری بعض وجوہات کی بنا پر کی ہے۔