کراچی: اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پر کارروائی میں 3 مبینہ اغواکار ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس اور سی آئی ڈی نے ایک مشترکہ کارروائی میں اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پر 3 مبینہ اغواکاروں کو ہلاک کر دیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق اغواکاروں نے پٹرول پمپ کے مالک کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا، کارروائی کے دوران پٹرول پمپ کے مالک ڈاکٹر منصور کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، اغواکاروں نے ڈاکٹر منصور کو گلشن حدید فیز ٹو سے 22 دن پہلے اغوا کیا تھا۔